موجودہ حکمران خودکش بمبارسے بھی زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں،شوکت بسرا

جمعہ 24 جنوری 2014 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)سابق وزیرخزانہ پنجاب اورپیپلز پارٹی کے رہنماء شوکت بسرا نے کہاہے کہ موجود حکمران خودکش بمبارسے بھی زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں،طالبان سے پیسے لیکربے نظیر بھٹو کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جاتی تھیں-نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شوکت بسرانے کہاکہ باتیں کرنے کا وقت گزرگیا اب حکومت کو عملی قدم اٹھانا ہوگا،طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں توپہلے انہیں دھماکے کرنے سے روکا جائے ،دوہری پالیسی نہیں چل سکتی ،دھماکے پے دھماکہ کرکے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کو انارکی طرف لے جارہے ہیں ،حکومت عوام کے تحفظ کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتی۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے حکومت نے اگر اقدامات نہ اٹھائے تو ملک مزید کھوکھلا ہوجائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں