پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کر دیا، انتخاب عالم سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی

جمعرات 23 جنوری 2014 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتخاب عالم سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق ذاکر خان اب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ انتخاب عالم کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا عہدہ دے دیا گیا ذاکر خان اس سے پہلے بھی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں