نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایک سال پہلے بچھائی لگائی جانیوالی بلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی،ببلز پڑنے کے باعث کھلاڑیوں نے پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دی ،ٹھیکیدار کو ستر فیصد ادائیگی نہیں کی گئی ‘ حکام

جمعرات 23 جنوری 2014 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) دنیائے ہاکی کے سب سے بڑے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایک سال پہلے بچھائی جانے والی بلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی،ببلز پڑنے کے باعث کھلاڑیوں نے ٹرف پر پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

لندن اولمپکس 2012ء کی تیاری کیلئے پنجاب حکومت نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف بچھانے کے احکامات دیئے تھے،،ٹرف کی تنصیب اولمپکس گزرنے کے بعد مکمل ہوئی تھی، بلیو ٹرف لگنے سے اسٹیڈیم کو چار چاند تو لگ گئے لیکن ٹرف کھیلنے کے کام نہ آئی کیونکہ ٹرف پر ببلز پڑنے کی وجہ سے کھلاڑیوں نے پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دیا ہے ۔

اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف کی تنصیب کی ذمہ داری اسپورٹس بورڈ پنجاب کی تھی،بورڈ حکام کے مطابق ٹرف کی درست تنصیب نہ ہونے کی بنا ء پر ٹھیکیدار کو 70فیصد ادائیگی نہیں کی گئی۔ بلیو ٹرف کی تنصیب پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں