ذاکر خان ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر ،انتخاب عالم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی ذمہ داری نبھائیں گے ‘ترجمان

جمعرات 23 جنوری 2014 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا جبکہ انتخاب عالم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کے مطابق ذاکر خان کو عالمی سطح پر کرکٹ کے امور دیکھنے کیلئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ اضافی چارج انتخاب عالم کے پاس تھا۔ترجمان کے مطابق انتخاب عالم کو ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں