سٹی ٹریفک پولیس کے نام پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والا شخص رنگھے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2014 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) ٹریفک سیکٹر شاہدرہ کے علاقہ میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے نام پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ، مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوران گشت انچارج ٹریفک سیکٹر شاہدرہ انسپکٹر خالد پرویز کو اطلاع ملی کہ ایک پرائیویٹ شخص سگیاں روڈ ڈائیورشن پوائنٹ پر ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے لے رہا ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انسپکٹر خالد پرویز نے سادہ ملبوسات میں ٹریفک وارڈنز کوتعینات کیا۔

جنہوں نے متذکرہ شخص کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنا نام شوکت علی اورشاہدرہ کا رہائشی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پولیس شاہدرہ کے حوالے کر دیا ہے پولیس نے شوکت علی کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں