کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنا پنجاب حکومت کا ایک انقلابی منصوبہ ہے‘ حنا پرویز بٹ
جمعرات 23 جنوری 2014 16:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حکومت پنجاب کے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قو می اہمیت کے اس منصوبے سے تین سے پانچ برس کے دوران پنجاب میں کوئلے کے ذریعے نہ صرف 6000میگاواٹ بجلی پیداہوگی بلکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے ان منصوبوں میں8سے 10 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی، کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے بجلی کی قیمت بھی آدھی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ کئی دہائیوں کی غلط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کم پیداواری لاگت سے بجلی کا حصول ممکن نہیں بنایا جاسکا۔پانی سے بجلی حاصل کرنے کے حوالے سے بھی خاطر خواہ کام نہیں ہواصرف کاغذی کارروائیاں کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر مبنی اس منصوبے کا مقصد پرائیویٹ شعبے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر کے اس شعبے کو حکومت کی ان کوششوں میں شامل کرنا ہے جووہ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ۔ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات ،مہنگائی کے خاتمہ اور ملکی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کو ریلیف دینا اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنا مسلم لیگ ن کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار