عمران خان کی سیاست ملک اور قوم کیلئے ہے ‘رانا اختر حسین

جمعرات 23 جنوری 2014 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے میڈ یا ایڈوئزر رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگی ملک میں ٹوپی ڈرامہ سیاست کے بانی ہیں ‘شہبا زشر یف ماضی میں مینار پا کستان پر لوڈشیڈ نگ کے خلاف کیمپ لگا کر بھی ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے انکو اب پنجاب میں لو ڈشیڈ نگ کیوں نظر نہیں آتی ‘عمران خان کی سیاست ملک اور قوم کیلئے ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رانا اختر حسین نے کہا کہ (ن) لیگی اپنی حکو متی ناکا میوں کو چھپانے کیلئے تحر یک انصاف کی قیادت جو تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں مگر قوم انکے ماضی اور حال کے ٹوپی ڈراموں کو جانتے ہیں اور انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی بڑ ھتی ہوئی مقبو لیت سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور رانا ثناء اللہ خان تحر یک انصاف پر تنقید کر نے سے پہلے پنجاب میں امن وامان کی تباہ کن صورتحال کو ٹھیک کر نے پر توجہ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں رانا ثناء اللہ خان سے پو چھتا ہوں کہ شہبا زشر یف پیپلزپارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے نا م پر مینار پاکستان پر کیمپ لگا جو کچھ کرتے رہے ہیں اس سے بڑا کوئی اور ٹوپی ڈرامہ ہو سکتا ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں حکمرانوں کی مقبو لیت زیر و ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں