ہائیکورٹ نے شوہر کی طرف سے بیٹی کی پیدائش پر بیوی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

بدھ 22 جنوری 2014 15:26

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے بیٹی کو جنم دینے پر شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق جہانیاں کے علاقہ جناح کالونی میں سفاک شخص نے بیٹی پیدا کرنے کے جرم میں بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر رہ گئی۔

مضروبہ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں