گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 22/01/2014 - 15:20:01 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 15:20:01 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:57:17 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:57:17 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:11:08 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:09:31 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:09:31 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:09:31 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:08:05 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:08:05 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 14:06:59
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر سلمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی ۔تھانہ ڈیفنس اے کی پولیس نے ملزم پروفیسر سلیمان کو کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ابھی آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے اس لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

دوران سماعت ملزم کی جانب سے عدالت میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔اس سے قبل عدالت نے پروفیسر سلمان رفیق کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔واضح رہے کہ 14 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج 19 جنوری کو لاہور کے سروسز اسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔

22/01/2014 - 14:09:31 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان