نوجوان نسل اپنی ثقافت سے دور ی ہوتی جارہی ہے ،آنیوالے سالوں میں منفی اثرات مرتب ہونگے‘ بہار بیگم

بدھ 22 جنوری 2014 13:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنی ثقافت سے دور ہوتی جارہی ہے جسکے آنے والے سالوں میں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے ، والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرائیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں بہار بیگم نے کہا کہ ہمیں ترقی کیلئے دنیا کے ساتھ چلنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال دیں ۔

مشترکہ خاندانی سسٹم بہت اہمیت کاحامل ہے لیکن اب یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ نوجوان نسل شادی کے بعد علیحدہ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جن سے نہ صرف والدین کو دکھ ہوتا ہے بلکہ انکی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ بہار بیگم نے کہا کہ ہم فلم اور ٹی وی کے پلیٹ فارم کو نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں بلکہ دنیا کو بھی اپنی خوبصورت ثقافت سے آگاہی دے سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں