تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ کمسن فضہ بتول کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی‘ شہبازشریف ،دلخراش واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے مطابق کڑی سزا سے بچ نہیں پائے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 20 جنوری 2014 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مبینہ طو رپر تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ کمسن فضہ بتول کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

(جاری ہے)

غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وحشیانہ تشدد سے معصوم گھریلو ملازمہ کی ہلاکت انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے اوراس واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے مطابق کڑی سزاکا مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقدمے کی بھر پور پیروی کی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں