خوش قسمتی کا ایک لمحہ میری زندگی میں آیا ،میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گئی ‘ سچل علی

پیر 20 جنوری 2014 12:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) اداکار ہ سچل علی نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں خوش قسمتی ضرور دستک دیتی ہے ، جو اس دستک کی آواز کو سن کر چلنا شروع کردیتا ہے تو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں اس کا مقدر بنتی جاتی ہیں ، ایسا ہی ایک خوش قسمتی کا لمحہ میری زندگی میں آیا اور میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گئی ،کامیابیاں میرے قدم چومنے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنی کامیابیوں پر تکبر نہیں کیا کیونکہ تکبر انسان کو برباد کر دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف شوبز میں ہی نہیں زندگی کے ہر شعبہ میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں ۔ اچھے لوگوں کے ساتھ مل کر خوشگواری کا احساس ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں سے دور رہتی ہوں اور ویسے بھی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں