اسٹیج اداکارہ شانزہ اور اس کی والدہ کا اداکارہ چنبیلی پر تشدد ، مبینہ قتل کی دھمکیاں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:58:05 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:58:05 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:57:27 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:57:27 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:57:27 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:56:35 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:56:35 وقت اشاعت: 20/01/2014 - 12:56:35
-

لاہور

اسٹیج اداکارہ شانزہ اور اس کی والدہ کا اداکارہ چنبیلی پر تشدد ، مبینہ قتل کی دھمکیاں بھی دیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ناز تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”بھنگڑے گھبرو دے “کے دوران اسٹج رقاصہ شانزہ اور اس کی ماں نے مل کر ماڈل و اداکارہ چنبیلی کو شاندار پرفارمنس پر شائقین کی طرف سے ملنے والی داد پر زدوکوب کر ڈالا اور اداکارہ کو مبینہ قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں ۔ذرائع کے مطابق شانزہ کی والدہ نے کہا ہے کہ میری زندگی میں میری بیٹی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

جبکہ اداکارہ چنبیلی کا کہنا ہے کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انسان کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ تاہم ساتھی فنکاروں نے فوری طور پر لڑائی ختم کروا کے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامے کے ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جو اس پہلے بھی بہت سے شاہکار ڈرامے پیش کر چکے ہیں۔

20/01/2014 - 12:57:27 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان