پنجابی فلم ” جان تو پیارا “ عنقریب ریلیز کر دی جائیگی

پیر 20 جنوری 2014 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آئی ایس پروڈکشن کی پنجابی سینما سکوپ ” جان تو پیارا “ ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، عنقریب ریلیز کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار مراد علی یوسف کی فلم ” جان تو پیارا “ ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور عنقریب اسے ریلیز کر دیا جائیگا ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار معمر رانا ، صائمہ نور ، شفقت چیمہ ، سخاوت ناز ، حسن مراد ، سردار کمال ، صنم ناز ، محسن گیلانی ، اچھی خان اور اسلم صادق شامل ہیں ۔ فلمساز شرافت علی ، موسیقار حسن صادق اور کیمرہ مین مسعود بٹ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں