ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

پیر 20 جنوری 2014 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے ، سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک ہے،بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد چلنے والی ہواؤں نے موسم سرد کر رکھا ہے۔

جڑواں شہروں میں سردی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا جبکہ نوکنڈی میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد کر دیا۔لاہور میں موسم کی شدت میں تو کمی آ گئی ہے لیکن آسمان پر چھائے بادلوں کے باعث موسم سرد ہے۔

(جاری ہے)

ملتان اور گردونواح میں سردی کی شدت جوں کی توں ہے تاہم دھند کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آج مکران اور قلات ، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں