پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند، حادثات میں 4 افراد ہلاک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:55:16 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:39:18 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:00:50 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:00:50 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:55:02 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:55:02 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:55:02 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:52:26 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:52:26 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:48:29 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:48:29
پچھلی خبریں -

لاہور

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند، حادثات میں 4 افراد ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء)ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی تاہم ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ملک کے بالائی شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ گلگت بلتستان اور قبائلی علاقوں میں درجہ حرارت گرا ہوا ہے۔

اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ بلوچستان میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی بڑھا دی ہے اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہے۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے اور ائیر پورٹ بند کر دیا گیا۔ شدید کہر کی وجہ سے فضائی اور زمینی ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ ملتان اور گردو نواح میں بھی گہری دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور میں صبح کا آغاز دھند سے ہوا جبکہ دن کے اوقات میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب کے آخری پہر میں دھند پڑنے کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ جس کے باعث موٹر وے اور علامہ اقبال ائیر پورٹ بند کر دیا گیا اور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

19/01/2014 - 11:55:02 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان