حکومت پنجاب نے 4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے4 ارب 60کروڑ 49لاکھ7 ہزار روپے کی منظوری دیدی

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 26 ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 4 ارب 60کروڑ 49لاکھ7 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 26 ویں اجلاس میں جن 4 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اور اویلوایشن کی کپیسٹی بلڈنگ ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے امپروڈ پراجیکٹ پلاننگ مانیڑنگ اینڈ اویلوایشن ترمیمی کے لیے مبلغ 12 کروڑ 37 لاکھ 66 ہزار روپے، ضلع چنیوٹ میں بھوانہ کے مقام پر دریائے چناب پر پل کی تعمیر مبلغ 2 ارب 25کروڑ 90 لاکھ 78 ہزار روپے، پنجاب میں اریگیشن مقصد کیلئے بائیو ماس زرعی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے مبلغ1 ارب 94 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار روپے اورپنجاب میں (پائلٹ پراجیکٹ) غربت کے خاتمہ کیلئے چھوٹے گھر گارڈن پلاٹوں کیلئے مبلغ 27 کروڑ 55 لاکھ 43 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں