وزیراعلیٰ شہباز شریف کا امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حرمین شریفین پریذیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے والد شیخ عبدالعزیز السدیس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں