بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قوم پر 70 ارب روپے کا بوجھ لاد دیا گیا‘ چیئرمین پاکستان ایگری فورم

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قوم پر 70 ارب روپے کا بوجھ لاد دیا گیا ،بجلی کی قیمت میں 1روپیہ یونٹ کا اضافہ کرنے سے پاکستانی قوم کو 70 ارب روپے کے بوجھ تلے تبا ہ دیا گیا ملک میں کنڈا کلچر شروع کرنیوالوں کے شہر میں حالیہ اضافہ نہیں کیا گیا یہ بات بھی اہم ہے کہ کراچی میں 32%بجلی چوری ہوتی ہے وہاں نو گو ایریاز ہیں مگر پھر بھی حالیہ بجلی کی مہنگائی نے انہیں متثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ابراہیم مغل نے مزید کہا کہ اگر بجلی کے بلوں کے سابقہ واجبات و بقایاجات 440 ارب روپے وصول کر لیے جائیں تو حالیہ 70 ارب روپے کا اضافہ 6سال کیلئے موخر ہو سکتا تھا اور قوم کو مہنگائی سے بچایا جا سکتا تھا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے پاس کھانے کیلئے روٹی ، بیمار کیلئے دوائی، بچوں کیلئے تعلیم اور سردی میں ٹھٹھرتے افراد کیلئے کپڑا نہیں ہے اور بقول صدر پاکستان حکومت 15روپے بجلی والا یونٹ عوام کو مزید مہنگا کرکے 21سے22روپے میں بیچ کر پاکستانیوں کی زندگی میں اور اندھیرا ہی اندھیرا کر رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ نئے ڈیم بناکر 6روپے یونٹ والی بجلی پیدا کی جائے، بجلی چوری روکی جائے اور بجلی کے سابقہ بقایاجات 440 ارب روپے فوراً وصول کیے جائیں اور بجلی کے بروقت بل ادا کرنے والوں کو مزید سزا نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں