جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے ‘ شیخ رشید احمد

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:28

جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے ‘ شیخ رشید احمد

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوگا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے ،جمہوریت شاہراہ پر نہیں بلکہ گڑھے کی طرف جارہی ہے ، صرف چار ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکا ،خورشید شاہ قائد حزب اختلاف نہیں بلکہ قائد ایوان ہیں اگر دل سے اپوزیشن کاکردار نبھایا جائے تو حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ، کراچی خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے لیکن پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آنے والے کچھ ماہ میں حقیقت مکمل سامنے آجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جمہوریت شاہراہ پر نہیں بلکہ گڑھے کی طرف جارہی ہے ۔ آج کوئی اپوزیشن نہیں بلکہ سید خورشید شاہ قائد حزب اختلاف نہیں بلکہ قائد ایوان ہیں اگر دل سے اپوزیشن کی جائے تو یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

معاملات درست نہ کئے گئے تو حکومت بھی ختم ہونے جارہی ہے اور اپوزیشن بھی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی جے یو آئی کے حکومت میں شامل ہونے کی خبر دیدی تھی ۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمیں رہیں گے اور یہ وفاقی وزیر کے برابر عہدہ ہے جس میں بیرون ممالک کے دورے بھی ہیں اور اسی طرح مولانا شیرانی بھی نظریاتی کونسل کی سربراہی سنبھالیں رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں