ہیلتھ انشورنس کا اجراء کیلئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کا آغاز صوبے کے 4 انتہائی پسماندہ اضلاع سے کیا جا رہا ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) وزیر خزانہ‘ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر 7ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،ہیلتھ انشورنس کا اجراء کے لئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کا آغاز صوبے کے 4 انتہائی پسماندہ اضلاع سے کیا جا رہا ہے،گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جس کے لئے 30 کروڑ روپے ، ہیپا ٹائٹس اور تپ دق جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی طور پر 2 ارب 10کروڑ کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں زچہ و بچہ کو صحت کی مناسب سہولیات میسر نہیں اس کے ساتھ ساتھ غربت‘ ناخواندگی‘ خواتین میں زچہ و بچہ کی معلومات و ہیلتھ سینٹرز تک بروقت نہ پہنچ پانا ، افلاس و دیگر سماجی مسائل اور معلومات سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے و مائیں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوپنجاب کے بجٹ کا 10.9فیصد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں