سٹی ٹریفک پولیس نے آزادی چوک فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہاکہسگنل فری تعمیراتی فلائی اوورمنصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تاچوک ٹیکسالی ومولانا احمدعلی روڈ کی تعمیر کے دوران لاہور سے باہر آنے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے جامع ٹریفک پلان مر تب کر لیا ہے تاکہ شرکاء کو کہیں بھی ٹریفک پرابلم نہ ہو۔سہیل چوہدری کی زیرنگرانی ٹریفک انتظامات کیلئے ڈویژنل افسران سمیت4ڈی ایس پیز ،21انسپکٹر اور708ٹریفک وارڈنز مجموعی طور پرتین شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

گاڑی کی خرابی کیصورت میں شہریوں کی فوری مدد کیلئے فوک لفٹرزاوربریک ڈاؤن بھی تعینات کئے گئے ہیں۔شہری مزید ٹریفک پلان بارے جاننے کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن0421915پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوراستہFM88.6پر بھی روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے پیغامات نشر کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پلان کے مطابق راولپنڈی/ااسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ اور موٹر وے لاہور آنے والی ہرقسم کی لوڈراور پبلک سروس گاڑیوں کوکالاشاہ کاکو سے براستہ موٹروے بابوصابوانٹرچینج لاہور داخلے کیلئے بجھوایا جا رہا ہے جبکہ نارنگ منڈی موڑ سے براستہ کالاخطائی روڈپر پبلک سروس گاڑیوں شاہدرہ موڑ سے براستہ بیگم کوٹ ، السعیدچوک سے بذریعہ سگیاں پل، انٹر چینج سگیاں کے ساتھ ساتھ شیخوپورہ/جڑانوالہ اور بابو صابو انٹرچینج سے لاہورمیں داخل ہونے والی گاڑیاں سگیاں چوک سے نیازی شہید چوک اور نیازی شہید انٹر چینج سے آگے رنگ روڈ سے سبزی منڈی کے سامنے سے ہوتی ہوئیں لای اڈہ /بادامی باغ جاسکیں گی اور واپسی لار ی اڈا لاہور سے براستہ نیو راوی پل سے چوک شاہدرہ اور وہاں سے جی ٹی روڈبھجوایا جا رہاہے ۔

شیخوپورہ/جڑانوالہ روڈ پر جانیوالی گاڑیوں نیازی شہید انٹر چینج سے چوک سگیاں وہاں سے پل سگیاں اور وہاں سے دوساکو چوک سے جڑانوالہ /شیخوپورہ جا سکیں گیں۔چوک اسلامیہ داتا دربار چوک سے ٹریفک آفس لوئر مال کے پاس سے ٹیکسالی اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال جا سکیں گیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن سے مرید کے کامونکی اور کوٹ عبدالمالک ایل ٹی سی کی پبلک سروس گاڑیاں سرکلر روڈ لاری اڈاکے اندر سے سبزی منڈی کے سامنے سے نیازی شہید چوک سے اپنے معمول کے مطابق آئیں اور جائیں گیں۔

بابوصابو سے براستہ سگیاں،السعید چوک،بیگم کوٹ اور شاہدرہ موڑ سے جی ٹی روڈ پر جانے والی لوڈرگاڑیوں موٹر وے سے راستے کالاشاہ کاکو انٹرچینج سے جی ٹی روڈ پر جاسکیں گیں۔ہر قسم کی لوڈڈ گاڑی نیازی شہید انٹرچینج سے رنگ روڈ کے اوپر سے ریلوے کراسنگ عبور کرکے عامر روڈ اور ابو بکر روڈ کے سامنے بنائے گئے نئے یوٹرن سے لاہور میں داخل ہونگیں۔کوئی بھی لوڈڈ گاڑی سبزی منڈی سلیپ سے داخل نہیں ہوگی البتہ ٹریفک ٹرالیاں/موٹر سائیکل رکشہ عامر روڈ کٹ ون سے سروس روڈ پر جاسکیں گیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں