آئندہ کسی بھی غیر آئینی شب خون سے بچنے کیلئے پرویز مشرف کا آئین کے آرٹیکل 6کے تحت بے لاگ ٹرائل ہونا انتہائی لازمی ہے، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
ہفتہ 18 جنوری 2014 15:20
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی زیر صدارت گزشتہ روز منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور قومی سلامتی و سالمیت کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتاہے۔
ملک و قوم اور عوام کیلئے یہ صورت حال ایک المیہ سے کم نہیں کہ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح بلکہ ان سے بڑھ کر غیر ملکی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل درآمد کا ہی راستہ اختیار کیاہے۔ جس کے نتیجہ میں قومی آزادی و خودمختاری اور سلامتی و سالمیت کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچ چکے ہیں۔(جاری ہے)
جبکہ آئی ایم ایف سے انتہائی ذلت آمیز شرائط پر قرضہ لے کر عوام کی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا گیاہے۔
صوبائی مجلس شوریٰ کی نظر میں حکمرانوں کا یہ طرز عمل جہاد کشمیر سے عملاً انحراف ، شہدائے کشمیر کی قربانیوں سے بے وفائی ، مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی اور مسئلہ کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوگا۔کراچی میں اگرچہ پولیس ، رینجرزکا مشترکہ آپریشن جاری ہے اور اس کے کچھ مثبت نتائج بھی نکلے ہیں ۔ لیکن یہ آپریشن ابھی تک زیادہ نتیجہ خیز نہیں بن سکا۔قرار داد میں کہا گیا کہ پرویز مشرف ایک قومی مجرم ہے ۔ اس نے آئین پاکستان کو دو مرتبہ پامال کیااور عدلیہ پر شب خون ماراہے ، وہ کراچی اور لال مسجد و جامعہ حفصہ میں قتل عام کااصل مجرم ہے اور اس پر اکبر بگٹی کے قتل کا واضح الزام ہے۔ کسی بھی آئندہ غیر آئینی شب خون سے بچنے کے لیے پرویز مشرف کا آئین کے آرٹیکل 6کے تحت بے لاگ ٹرائل ہونا انتہائی لازمی ہے۔ موجودہ حکومت نے اگرچہ پرویز مشرف کے خلاف عدالتی کاروائی کاآغاز کیاہے ۔ جس کا جماعت اسلامی سمیت پوری قوم نے خیر مقدم کیاتھا۔ لیکن اب اسے حیلے بہانوں سے بیرون ملک بھیجنے اور مقدمہ کی بساط کو عملاً لپیٹنے کی خبر انتہائی تشویش ناک ہے ۔ جماعت اسلامی مشرف کو بچانے کے ہر عمل کو مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ قوم ایسے مجرم کو راہ فرار میں مدد دینے والوں کابھی کڑا محاسبہ کرے گی۔جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوری ان حالات میں مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ اور بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے طے شدہ قومی اتفاق رائے کے مطابق حکمت عملی تشکیل دے۔ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت