عدالتی حکم عدولی پر 6ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم

ہفتہ 18 جنوری 2014 14:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے حکم عدولی پر سی سی پی او کو 6ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو ایس ایچ او تھانہ سندر ، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی ، ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ ، ایس ایچ او تھانہ اچھرہ اورایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ کے خلاف 155سی کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم اور رپورٹپیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں