وزارت پانی وبجلی کا کنٹریکٹ ملازمین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ ، مرحلہ وار فارغ کر دیا جائیگا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) وزارت پانی وبجلی نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ، مرحلہ وار فارغ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پیپکو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق دور میں سیاسی بنیادوں پر ہزاروں ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا انہیں ہر سال توسیع دے دی جاتی تھی تاہم موجودہ حکومت کی طرف سے ہدایت ملنے پر لیسکو سمیت تمام کمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا اب تک لیسکو سے 500 ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ دیگر کمپنیوں سے 4 ہزار سے زائد ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں