عمران نذیر اوریاسر حمید کا پاکستانی ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:18

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم سے وابستہ رہنے والے کھلاڑیوں عمران نذیر اوریاسر حمید نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بنا ء پر سلیکٹرز کو انہیں موقع دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ کبھی ہمت نہیں ہاراکیونکہ کرکٹ میرے خون میں رچی بسی ہے ،ڈومیسٹک سیزن میں ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور پرامید ہوں کہ دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کروں گا ۔

یاسر حمید نے کہا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تمام چیزیں بھلا چکے ہیں اور ان کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈومیسٹک میں کارکردگی بھی انتہائی شاندار ہے اور وہ پاکستان کیلئے دوبارہ کھیلنے کے ایک موقع کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرفارم کرنا ان کا کام ہے،سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے لیکن قومی ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کے لئے پر امید ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں