(ن) لیگ کی حکومت جنوبی کوریا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کرنے کی خواہاں ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور معاشی اصلاحات کی ہیں جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دے رہی ہے، حکومت جنوبی کوریا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کرنے کی خواہاں ہے ۔

کورین کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صوبہ پنجاب وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ترقی و خوشحالی کی جانب سفر کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں