عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کی شمولیت ضروری ہے ،وزیراعظم نواز شریف،عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے پرائیویٹ پارٹنرشپ اہم کردار اداکر سکتی ہے ،اجلاس سے خطاب
جمعہ 17 جنوری 2014 23:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے پرائیویٹ پارٹنرشپ اہم کردار اداکر سکتی ہے۔وہ جمعہ کے روز جاتی امراء رائیونڈ میں لاہور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب نویداکرم چیمہ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الہٰی،منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک امجد اے خان،سپیشل سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ،کمشنر لاہور راشد محمود،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صحت بابرحیات تارڑ نے وزیراعظم کو لیڈی ولینگڈن ہسپتال کی منتقلی اور نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمشنر لاہورراشد محمود نے دریائے راوی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے وزیراعظم کو آزادی چوک کی نئی جگہ منتقلی،فلائی اوور اور نئی سرکلر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے ان منصوبوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے دریائے راوی پراجیکٹ میں بنکاک اور شنگھائی کے دریاؤں اور ان کے ماڈلز کی مثال کو سامنے رکھنے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے آزادی چوک منصوبہ کو بہترین منصوبہ قرار دیااور کہاکہ اس منصوبہ سے شاہی قلعہ،بادشاہی مسجد کی خوبصورتی نمایاں ہوگی۔وزیراعظم نے لیڈی ولینگڈن ہسپتال کی منتقلی کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے اور ایسا ماڈل بنانے کی ہدایت کی جس سے اس منصوبہ کو مزید موئژ بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے کہاکہ منٹوپارک منصوبہ میں ہاکی،فٹ بال،کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے جگہ مختص کی جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
ً ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا