عاشق نا مراد کا ڈرامہ ۔۔۔سکندرحیات کا واقعہ پنجاب حکومت کی آنکھوں کے سامنے گھوم گیا ،پنجاب کے ذمہ داران کا پولیس حکام سے فوری رابطہ ، جلد سے جلد ڈراپ سین کی ہدایت کی ‘ ذرائع

جمعہ 17 جنوری 2014 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) شق نامراد کے ڈرامہ ،سکندر حیات کا واقعہ پنجاب حکومت کی آنکھوں کے سامنے گھوم گیا جس پر پولیس کو جلد سے جلد ڈراپ سین کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیسے ہی الیکٹرانک میڈیا پر کامران نامی شخص کا واقعہ نشر کیا گیا پنجاب کے ذمہ داران نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کرکے انہیں جلد سے جلد ڈراپ سین کی ہدایت کی اور کچھ ہی دیر بعد پولیس نے ملزم کو جھپٹ لیا ۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے میں سکندر حیات نامی شخص نے پانچ گھنٹے تک وفاقی دارالحکومت کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنائے رکھا تھا جسکی وجہ سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں