صائمہ خان اور ماہ نور اسٹیج ڈرامہ میں اپنے اوپر عائد پابندی ختم کروانے کیلئے سرگرم

جمعہ 17 جنوری 2014 15:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) اداکارہ صائمہ خان اور ماہ نور اسٹیج ڈرامہ میں اپنے اوپر عائد پابندی ختم کروانے کیلئے سرگرم ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ صائمہ خان اور ماہ نور پر الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” مرچی “ میں سکرپٹ سے ہٹ کر پرفارم کرنے پر ڈی سی او مانیٹرنگ ٹیم نے 4روز قبل 15روز کے لئے بین کر دیا تھا ۔ جس پر دونوں اداکاراؤں نے اپنے اوپر 15روزہ پابندی کو ختم کروانے کے لئے اعلیٰ سطح پر سفارشوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ امکان ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ان دونوں اداکاراؤں پر عائد پابندی کو ختم کر دی جائے گا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسٹیج ڈرامہ ” مرچی “ کی ایک اور اداکارہ چندہ علی کو بھی چند روز بین کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں