حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لے ، تحریک انصاف ممکنہ اضافے کو مسترد کرتی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 17 جنوری 2014 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لے ، تحریک انصاف بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہے ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام سخت تنگ آ چکے ہیں ۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے ، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور غریب عوام کو ریلیف دیں ورنہ حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ تحریک انصاف اس ظالمانہ اضافے کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں