پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 22لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو مفت تعلیم دلائے گی ‘ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
جمعہ 17 جنوری 2014 15:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے غربت اور ضروری وسائل سے محروم آؤٹ آف سکول اور ڈراپ آؤٹ بچو ں کی مفت تعلیم کے جامع منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ، اس منصوبے کے تحت 22لاکھ بچوں کو 2019تک پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں میٹرک تک تعلیم کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ آؤٹ آف سکول اور ڈراپ آؤٹ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کی غرض سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔
مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹرز اور پروگرام ہیڈز نے شرکت کی ۔ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤ نڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے ہدایت کی کہ پارٹنر سکولوں اور دیگر متعلقین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مرکزی شکایت سیل قائم کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے والے طالب علموں کے سماجی و معاشی پس منظر کی جانچ کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں تاکہ مستحق طبقات کومفت تعلیم کی فراہمی میں مزید بہتری آئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی (آپریشن ) تنویر احمد ظفر نے اجلاس کو ’نیو سکول پروگرام ‘ میں توسیع کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ’نیو سکول پروگرام ‘ میں توسیع کے پانچویں مرحلے میں 125سکولوں سے پارٹنر شپ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان ، پاکپتن اور خانیوال کے اضلاع میں پارٹنر شپ کے خواہشمند نجی سکولوں کے معائنہ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں امید وار سکولوں کی انسپکشن جلد شروع کی جا رہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ’نیو سکول پروگرام ‘سے منسلک مگرکمپیوٹر سے محروم سکولوں کو کمپیوٹر کی خریداری کے لیے 50ہزار روپے بطور آسان قرض دیے جائیں گے ۔ ڈپٹی ایم ڈی عامر افتخار احمد نے اجلاس کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی انتظامی کارکردگی میں بہتری اور شفافیت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر اجلاس نے ایجوکیشن وؤچر سکیم اور فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے منصوبوں میں پیش رفت کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری