سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کابورڑ کے معاملات کے حل کیلئے وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 17 جنوری 2014 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کرکٹ بورڑ کے معاملات کے حل کیلئے پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ سابق کرکٹر عامر سہیل اور مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بورڈ کے معاملات عدالتوں میں ہونے سے کرکٹ کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحالی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیئرمین خالد محمودنے کہاکہ یہ معاملہ یہیں نہیں رکے گا،فیصلے کے خلاف اپیل ہوگی لہٰذا پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے بورڈ کے معاملات حل کریں۔

سابق کپتان عامر سہیل نے ذکاء اشرف کی بحالی کو درست فیصلہ قرار دیا جبکہ سابق کرکٹر مشتاق احمد کے مطابق بورڈ کے معاملات خراب ہونے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ کرکٹرز کی رائے میں کرکٹ بورڈ کو سیاست سے پاک ادارہ بنا کر ہی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں