فنڈز کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کے رواں سال کے پہلے انٹرنیشنل ایونٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا،30 جنوری تک یقین دہانی نہ بھجوائے جانے کی صورت میں پاکستان 31 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا

جمعرات 16 جنوری 2014 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) حکومت کی طرف سے فنڈز کا اجراء نہ ہونے کیوجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کے رواں سال کے پہلے انٹرنیشنل ایونٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا،30 جنوری تک یقین دہانی نہ بھجوائے جانے کی صورت میں پاکستان 31 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز1983 ء ملائیشیاء سے ہوا، گرین شرٹس اولین ایڈیشن سے لے کر2013ء کے ایونٹ تک مسلسل شرکت کرتی آئی ہے تاہم حکومت کی طرف سے تاحال فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے امسال پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلطان اذلان شاہ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جنوری سے شروع ہونا تھا لیکن حکومت کی طرف سے مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے یہ کیمپ تاحال نہیں لگایا جا سکا۔

(جاری ہے)

مزید معلوم ہوا ہے کہ سلطان اذلان ایونٹ کے لئے انٹری بھجوائے جانے کی آخری تاریخ30 جنوری ہے اس دوران حکومت کی طرف سے اگر مالی مدد نہ مل سکی تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دیس نہیں جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف بھی ہیں سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی کھیل کے تابناک مستقبل کے لئے فوری طور پر30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں