سوئی نادرن گیس نے نٹ ویئر اور ہوزری کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے نکال کر گیس کی سپلائی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

لاہور

سوئی نادرن گیس نے نٹ ویئر اور ہوزری کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے نکال کر گیس کی سپلائی روک دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے نٹ ویئر اور ہوزری کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے نکال کر گیس کی سپلائی روک دی۔بتایا گیا ہے کہ نٹ ویئر اور ہوزری کی فیکٹریاں ڈائنگ کے مراحل میں گیس استعمال کرتی ہیں ۔ تاہم سوئی گیس نے ان فیکٹریوں کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے الگ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گیس کی سپلائی روک دی ہے ۔ چیئرمین ہوزری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق اس فیصلے سے لاہور ، فیصل آباد،ملتان ، بہاولپور اور ملتان میں سو کے قریب فیکٹریاں متاثر ہونے سے ایک لاکھ مزدور بیروزگار ہو جائیں گے۔

16/01/2014 - 20:14:14 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان