صوبے میں 80 ہزار مزید سکول ٹیچرز کو بھرتی کیا جارہا ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
جمعرات 16 جنوری 2014 17:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دور میں 75ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور 80 ہزار مزید سکول ٹیچرز کو بھرتی کیا جارہا ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے، برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔
نجی سکول کی تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ میں شعبہ تعلیم خصوصا ہائر ایجوکیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے اور موجودہ مالی سال کے دوران 244ارب روپے تعلیم کے شعبے پر خرچ کئے جائیں گے جو کہ پنجاب کے بجٹ کا 26 فیصد ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پنجاب میں 101نئے کالج تعمیر کئے گئے جبکہ 96کالجوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں 82نئے کالجز کے قیام کی منصو بہ بندی کرلی گئی ہے جبکہ 68مزید کالجوں میں ایک ارب47کروڑ روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کالجوں کے مختلف منصوبوں کے لیے 17کروڑ50لاکھ روپے جبکہ نئی یونیورسٹیوں کے لیے 26کروڑ 60لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے 55ہزار سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کی بجائے کمپیوٹرائزڈ ٹیبلٹس فراہم کرے گی جن میں تمام نصابی کتب اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہوگی اور دیہات کی سطح تک تمام سکولوں میں طلبا و طالبات کو یہ ٹیبلٹس حکومت کی جانب سے مفت فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے 50 ہزارسے زائد طلباء کو وظائف دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہالت اور غربت کے خاتمے کے لئے معیاری و جدید تعلیم کا فروغ ضروری ہے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پالیسی کو اپناتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت