عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، گورنر پنجاب

جمعرات 16 جنوری 2014 16:58

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، گورنر پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی میں مولانا ظفر علی خان کی 141 ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بابائے صحافت نے سچی صحافت کو باوقار مقام بخشا ہے ان کی خدمات بھلائی نہیں جا سکتی۔

امریکہ کا سپر پاور ہونے کے باوجود عافیہ صدیقی جیسی کمزور عورت سے ڈرنا سمجھ سے بالاتر ہے ہر انسان کو بنیادی حقوق دیے جانے چاہیے۔ امریکہ ایک طرف حقوق کی بات کرتا ہے تو دوسری جانب وہ خود اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس موقع پر تقریب میں مختلف شخصیات کے درمیان مولانا ظفر علی خان گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے جبکہ اس موقع پر ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں