سینئر اداکارطارق جاوید کی 7ویں برسی منائی گئی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

لاہور

سینئر اداکارطارق جاوید کی 7ویں برسی منائی گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء ) فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکارطارق جاوید کی 7ویں برسی منائی گئی ۔ برسی کا اہتمام ان کی بیوہ شیبا بٹ نے اپنی رہائشگاہ میں کیا ۔ اس موقع پر طارق جاوید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ طارق جاوید فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، اسٹیج ڈرامہ ” بشیرا ان ٹربل “ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔

انہوں نے اسٹیج پر کئی اداکاروں کو بھی متعارف کروایا جن میں سردار کمال ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، طارق ٹیڈی ، قیصر پیا ، شاہد خان سمیت دیگرشامل ہیں ۔ طار ق جاوید نے بطور فلم پروڈیوسر دو فلمیں ” وارداتیں “ اور ” غیرت “ بنائیں ۔ انہوں نے 200سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ۔ وہ 15جنوری 2006ء کو کراؤن تھیٹر میں ڈرامے کے دوران ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

16/01/2014 - 13:26:20 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان