اداکارہ نائلہ رضا کو اپنا نیا نام ”مہرمہ علی “راس آ گیا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:25

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) اداکارہ نائلہ رضا کو اپنا نیا نام ”مہرمہ علی “راس آ گیا ، ایک فلم اور دو ڈرامہ سیریلز کے بعد ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے ان کو اپنے کمرشل کے لئے سائن کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہرمہ علی پہلے نائلہ رضا کے نام سے اداکاری کرتی رہی ہیں اور چند سال قبل وہ بیرون ملک منتقل ہو گئیں تھی اور اب دوبارہ پاکستان واپس آکر انہوں نے شوبز سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔ ان کو دو ڈرامہ سیریل اور ایک فلم کے بعد ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنے برانڈ کے کمرشل کے لئے سائن کر لیا ہے اور مہرمہ علی کا یہ کمرشل اگلے ماہ سے ملائشیا اور تھائی لینڈ میں شروع ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں