لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ایل ایس ای 25 انڈیکس18.63پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5118.46 پر بند ہوا

بدھ 15 جنوری 2014 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس18.63پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5118.46 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر130کمپنیوں کا کاروبارہوا۔48کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،21کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل18لاکھ35 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ 3 لاکھ 90 ہزار حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈکے1 لاکھ69 ہزار500 حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ63 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ آئی جی آئی انشورنس لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.65روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.88 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں