ذکاء اشرف کی بحالی کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی اورانڈر19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہونے کا امکان ،ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی ڈیڈ لائن میں چوبیس گھنٹے باقی ہیں ،سلیکشن کمیٹی ناموں کوحتمی شکل نہ دے سکی ،سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے چالیس کھلاڑیوں فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے ،عدالتی فیصلے کے بعد معاملہ الجھ گیا،کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19ٹیم کی نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی گئی ‘ ذرائع

بدھ 15 جنوری 2014 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) عدالتی فیصلے کے بعد ذکاء اشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحالی کے بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی اورانڈر19ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان مزید تاخیرکا شکارہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانے اورانڈر19ورلڈ کپ کیلئے جونئیرٹیم کے اعلان کے معاملات پہلے ہی تاخیرکا شکارہیں۔

اب ذکاء اشرف کے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پربحال ہونے کے بعد اس میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی ڈیڈ لائن میں چوبیس گھنٹے باقی ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی ابھی تک ناموں کوحتمی شکل نہیں دے سکی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرنے کیلئے چالیس کھلاڑیوں کی فہرست منیجرمعین خان کوبھجوادی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کی بحالی کے بعد یہ معاملہ بھی الجھ گیا ہے اوران کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوائی جائیگی۔

دوسری جانب بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس کے باعث انڈر19ٹیم کی نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی مزید تین روزکی مہلت طلب کرلی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تین چارکھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعدانڈر19ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں