ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ناگزیز ہو چکا ہے‘ یاسر گیلانی

بدھ 15 جنوری 2014 15:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ناگزیز ہو چکا ہے‘ حکمرانوں کو امر یکہ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کر نا ہوں گے‘ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کا قوم سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا‘ حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

انکی پا لیسی ملک نہیں اقتدار بچانا ہے‘ ڈرون حملوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے‘ تحریک انصاف تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے سطح کے تعلقات چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-7 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف کو امریکہ سمیت کسی کی ناراضگی کا خوف نہیں ہم ملک اور عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کیلئے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں