رنگ روڈ کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع ہوگا

بدھ 15 جنوری 2014 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء )لاہور رنگ روڈ کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع ہوگا ، 800ملین کی لاگت سے شروع ہونیوالا منصوبہ 4ماہ میں مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے تحت رنگ روڈ کے توسیعی منصوبے پر فروری کے آخری ہفتے سے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا ، منصوبے کے تحت سندر رائیونڈ روڈ کی 10.66کلومیٹر جبکہ مانگارائیونڈ روڈ کی 12کلومیٹر تک بحالی اور بہتری کی جائیگی۔ منصوبے پرتعمیراتی کام کا آغاز فروری کے آخری ہفتے میں کر دیا جائے گااور اسے4ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا جس پر 800ملین روپے لاگت آئے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں