لاہور، تین مشتبہ اغواء کاروں کی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاکت ، ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
پیر 13 جنوری 2014 15:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین مشتبہ اغواء کاروں کی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کووقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے میڈیا کو بتایا کہ چک جھمرہ پولیس نے تاوان کی غرض سے اغواء کئے گئے نوجوان کے قتل کے الزام میں ملزم احتشام کو گرفتار کیا۔
ملزم احتشام کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ ہوئی تو چک نمبر181/RB نالے والا کے مقام پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے پولیس وین کو روکا اور فائرنگ شروع کر دی۔(جاری ہے)
اس وقت ملزم احتشام بھی پولیس کے ہمراہ تھا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار شاہد عباس زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے بتائی جاتی ہے جبکہ دو حملہ آورارشد اور عظمت اور ملزم احتشام جاں بحق ہوگئے اور چار حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
دریں اثناء مبینہ پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہونے والے ارشد کے لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ متوفی ارشد نے واقعہ سے دو روز قبل خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا لیکن پولیس نے اسے جانے دیا اور بعد ازاں پیچھا کر کے جھوٹے پولیس مقابلے میں اسے ہلاک کر دیا گیا۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
لاہور ،مہر ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم ..
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
ٹریفک وارڈنز نے روڈ سے لاوارث ملنے والا قیمتی موبائل مالک کے حوالے کردیا،ترجمان
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار