خشک میوہ جات کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے ‘ ماہرین غذائیت

پیر 13 جنوری 2014 15:03

خشک میوہ جات کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے ‘ ماہرین غذائیت

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) علاج بالغذاء دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پارہا ہے ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیر صحت مندانہ خوراک کے مقابلے میں سخت چھلکوں والے گری دارمیوے انسانی صحت کیلئے مفید ہیں،خاص طور پران کا استعمال زیادہ کولیسٹرول اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے، خشک میوہ جات سے مراد صرف سخت چھلکوں والے گرمی دار میوے یا جنہیں انگریزی میں Nutsکہتے ہیں ، ان میں وہ فروٹس یا پھل شامل نہیں ہیں، جن کو خشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے ،سیرل کینڈل کے مطابق نٹس یا بادام ، اخروٹ ، پستہ وغیرہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفیدہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت حکیم سید عارف رحیم ، حکیم محمد افضل میو، حکیم غلام فرید میرنے کیا۔

(جاری ہے)

ماہرین غدائیت نے کہا کہ گری دار میوے مفید خیال کیے جاتے ہیں ٹورنٹو یونیورسٹی کی محققین کی ٹیم نے جوریسرچ اس مناسبت سے مکمل کی ہے ، وہ ذیابیطس یا شوگر بیماری کے بین الاقوامی شہرت کے جریدے ڈائیا بیٹکس کیئر میں شائع کی گئی ہے ، یہ ریسرچ ٹورنٹویونیورسٹی کے شعبہ نیو ٹریشنل سائنسز نے ترتیب دی تھی، اس میں کلینیکل نیوٹریشن اور رسک فیکٹر کے ماہرین بھی شمال تھے سیرل کینڈل بھی ٹورنٹویونیورسٹی کے شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں