قومی ترانے کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 114واں یوم پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

پیر 13 جنوری 2014 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) قومی ترانے کے خالق ، نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 114واں یوم پیدائش ( منگل ) عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے سیاسی و سماجی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کا خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1990ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کر لی ۔ حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثرنگار تھے ان کی شاعری مذہبی ، حب الوطنی اور لوگ گیتوں پر مشتمل تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں