پاکستان پیداواری لاگت کم ، بجلی مزید مہنگی کرے،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن،سستی بجلی گردشی قرضوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،ٹیکس اصلاحات میں مزید بہتری لائی جائے،جیفری فرینک

اتوار 12 جنوری 2014 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے ایک مرتبہ پھر ڈکٹیشن دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان بجلی مزید مہنگی کرے اوراگر ایسا نہیں کرسکتا تو پھرپیداواری لاگت میں کمی کرے، سستی بجلی گردشی قرضوں امیں اضافے کا باعث بن رہی ہے، وزیر خزانہ کے پانچ فیصد ترقی کے دعوی کی تصدیق نہیں کر سکتے، ہماری پیشگوئی 2.8 فیصد اقتصادی ترقی کی ہے، حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے،اتوارکو آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سستی بجلی گردشی قرضوں اوراس میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پروگرام کے خاتمہ تک گردشی قرضوں کا مسئلہ بھی ختم ہو جانا چاہئے،پاکستان نے پہلی مرتبہ سہ ماہی بنیادوں پر جی ڈی پی کے اعداد شمار جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کے پانچ فیصد ترقی کے دعوی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔جیفری فرینک کا کہنا تھاکہ ہماری پیشگوئی 2.8 فیصد اقتصادی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنا ہوگی تاکہ حکومت پر سے سبسڈی کے بوجھ کو کم کیا جاسکے،انہوں نے کہاکہ یہ اقدام لیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ غریب طبقے پر اس کے اثرات نہ پڑیں،اس کے علاوہ توانائی کی کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں