پرویز مشرف کا ٹرائل 12 اکتوبر سے شروع کیا جائے، عاصمہ جہانگیر

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سپریم کورٹ کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل تین نومبر کے بجائے 12 اکتوبر سے شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کل جو پرویز مشرف کے ہمراہ تھے وہی آج انہیں پھانسی پر چڑھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے واضح کیا کہ صرف ایک شخص کو سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے۔ پرویز مشرف کا کیس کینگرو ٹرائل ہے وہ پرویز مشرف کے ٹرائل کی مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں