پوری قوم کو متحد کر کے والدہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے، بلاول بھٹو

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:07

پوری قوم کو متحد کر کے والدہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے،  بلاول بھٹو

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے انکی والدہ کو شہید کیا وہ پوری قوم کو طالبان کے خلاف متحد کر کے اپنی والدہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر میں اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے جو یار ہیں ، وہ غدار ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان نے انکی والدہ کو شہید کیا اگر ہم چاہیں تو طالبان کے اصولوں کے مطابق ان سے اپنی والدہ کی شہادت کا بدلہ لے سکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پوری قوم کو طالبان کے خلاف متحد کر کے اپنی والدہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں