طالبان سے مذاکرات کیلئے سیاسی وعسکری قیادت سنجیدگی کامظاہرہ کرے‘ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 11 جنوری 2014 14:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے انتخابات سے پہلے جتنے بھی وعدے قوم کے ساتھ کیے تھے ان میں سے کوئی ایک بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا،ملکی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ مفاد عامہ میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے، طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت اورعسکری قیادت سنجیدگی کامظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔شہروں میں12اوردیہاتوں میں16گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔دوسال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب پانچ سال کی بات کررہے ہیں۔رہی سہی کسر حکومتی وزراء عوام سے جھوٹ بول کرپوری کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔
حکومت وقت مذکورہ ڈیم پر اتفاق رائے قائم کرے۔کالاباغ ڈیم خالصتاًقومی مفاد کا منصوبہ ہے جسے نادیدہ قوتوں نے سیاسی بنادیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمانے مزید کہاکہ عوام کو روز گار مہیا کیاجاناچاہئے۔پاکستان در حقیقت مسائلستان بن چکا ہے۔وسائل سے مالامال ملک کو ناقص حکمت عملی اور63برسوں سے لوٹ مار کرنے والوں نے ترقی کی راہ پر گامزن ہی نہیں ہونے دیا۔موروثی سیاست کے باعث ایک ہی طرح کے لوگ چہروں کی تبدیلی کے ساتھ ملک و قوم کی تقدیر کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ملک میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی